محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف

محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی ریکارڈ کی عدم فراہمی کا انکشاف پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔

سالڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کردیئے گئے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بار بار یاد دہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس اور بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایا آڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی آڈٹ ٹیم نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے