وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے،چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں ستھر اپنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک،یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں کا ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی رکھتا ہے وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم،وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بتایاگیا ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اورسینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔ہر گلے محلے میں صفائی اورعملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے۔سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے۔

Related posts

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع

پمز اسپتال میں اصلاحات کیلئے 20 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، بورڈ آف گورنرز بنانے کا فیصلہ