داتا دربار سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری

داتا دربار سالانہ عرس اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے

260 سے زائد ورکرز دربار کے اطراف صفائی ڈیوٹی پر تعینات ہیں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ورکرز تینوں شفٹوں میں داتا دربار اور چہلم جلوس کے روٹس کے روٹس پر صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔چہلم حضرت امام حسینؑ جلوس روٹس پر 100 سے زائد ورکرز ویسٹ پکنگ کیلئے موجود ہیں بازار نوریہ،چوک نواب شاہ،کشمیری بازار،موچی بازار،ڈبی بازار ،پانی والا تالاب اورترنم چوک میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں راوی روڈ آزادی فلائی اوور،بھاٹی چوک،لوئر مال اور کربلا گامے شاہ میں بھی صفائی عملہ تعینات ہے ایل ڈبلیو ایم سی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے صفائی ورکنگ کی مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔دربار اور جلوس کے راستوں پر مینوئل سویپنگ، پانی کے چھڑکاؤ اور مکینیکل واشنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہےتقریبات کے اختتام تک امام بارگاہوں، مجالس اور دربار کے اطراف صفائی ٹیمیں فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود رہیں گی۔زائرین اور شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیموں کا ساتھ دیں۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور