لاہور کی مقامی عدالت میں اے ڈی سی آر محمد اقبال سے اینٹی کرپشن کی تفتیش

لاہور کی مقامی عدالت میں اے ڈی سی آر محمد اقبال سے اینٹی کرپشن کی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت پیش کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہونے والے اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی سی آر محمد اقبال کو
یکم اگست کو گرفتار کیا۔اقبال سنگھیڑا کو تین مرتبہ عدالت پیش کرکے 13روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جسمانی ملزم کے دوران محمد اقبال کے قبضہ سے ایک لینڈ کروزر گاڑی نمبر – ARE 054 برآمد کی ۔ مدعی مقدمہ سے رشوت کی مد میں لی ہوئی گھڑی ROLEX برآمد کی ۔اخراجات کی مد می لی گئی رقم اقبال سنگھیڑا سے مبلغ 14 لاکھ 70 ہزار روپے اور 2 عدد 5 مرلہ کمرشل پلاٹس کی اصل او پن فائلز برآمد کیں۔ رشوت مبلغ 03کھ 40 ہزار بر آمد کرلی ۔ ملزم انتہائی ہوشیار اور چالاک ہے جو لیت و لعل اور حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے۔ ملزم اقبال سے مزید برآمدگی کی توقع نہ ہے عدالت نے اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی روشنی میں ملزم محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا

Related posts

(ایف آئی اے) کا دہشت گردی کی مالی معاونت، کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم اور منی لانڈرنگ کے خلاف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ملک گیر کارروائی کا آغاز

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی