حالیہ غیر معمولی سیلابی صورتحال نے زرعی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حالیہ غیر معمولی سیلابی صورتحال نے زرعی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔

افتخار علی سہو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت 12 سو فیلڈ عملہ فلڈ ڈیوٹی پر مامور ہے اور اب تک 650 ٹرالیاں سبز چارہ، 1300 ریڑھوں و لوڈر رکشوں پر سبز چارہ، 7 ہزار من سے زائد توڑی اور 2 ہزار گانٹھ سائیلج متاثرین سیلاب کے جانوروں کو فراہم کی جا چکی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سرکاری فارمز پر 300 ایکڑ رقبہ پر کاشتہ چارہ بھی وقف کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بند مضبوط کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے 14 بلڈوزر فراہم کیے گئے ہیں۔دریں اثنا سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ متاثرین کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی اور کھانے، رہائش و طبی سہولتوں بارے دریافت بھی کیا۔

Related posts

(ایف آئی اے) کا دہشت گردی کی مالی معاونت، کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم اور منی لانڈرنگ کے خلاف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ملک گیر کارروائی کا آغاز

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی