کنویں میں گرنے والے دو افراد زندہ بچا لیے گئے

بابو صابو کے علاقے طلعت پارک میں دو افراد کے کنویں میں گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں افراد کنویں سے مٹی نکالنے گئے تھے اور پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر ویل ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آپریشن کرتے ہوئے دونوں افراد کو زندہ کنویں سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایڈوانس میڈیکل کیئر کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں افراد کی جان خطرے سے باہر ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے