ایف آئی اے لاہور زون: سال 2025 میں 726 ملزمان گرفتار، 3.77 ارب روپے ریکوریز

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے سال 2025 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں 130 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 4,747 انکوائریاں کی گئیں اور 1,141 مقدمات درج کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ 793 مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائے گئے جبکہ مجموعی طور پر 112 ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔

سال 2025 کے دوران ایف آئی اے لاہور زون نے 3 ارب 779 ملین روپے سے زائد ریکوریز بھی کیں، جس میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے کیسز شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، جس میں 35 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کی یہ رپورٹ ملکی سطح پر جرائم کی روک تھام، غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کے خاتمے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے