کراچی: فلیٹ میں مردہ پائی گئی حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، لواحقین سے رابطہ ہوگیا

کراچی: ڈیفنس فیز  6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا، ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے اور مرحومہ کے لواحقین سے رابطہ ہوگیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کررکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا،  پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔

واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا جب کہ  واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق مرحومہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی۔

پڑوسی کا کہناہےکہ حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے پاکستانی رئیلیٹی شو ‘تماشا گھر’ کے پہلے سیزن میں شرکت کی تھی۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی