ٹرمپ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر اہم سکیورٹی پالیسی کو ختم کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر جوتے اتارکر سکیورٹی اسکریننگ سے گزرنے کی پالیسی ختم کردی۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی کہ اب ائیر پورٹس پر چیک پوائنٹس سے گزرتے ہوئے مسافر جوتے پہنے رہ سکیں گے۔

کرسٹی نوئم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت کی مدد سے ہوائی اڈوں پر نظام بہتر بنالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس پالیسی کا اطلاق فرانس سے امریکا آنے والے نو مسلم شو بمبار کی جانب سے اپنے جوتوں میں موجود دھماکا خیز مواد دوران پرواز تباہ کرنےکی کوشش کے بعد کیا گیا تھا۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ