حمیرا اصغر کے گھر سے بل اور کرایہ سلپ برآمد، پولیس کو موت سے قبل کے اہم شواہد مل گئے

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے پولیس کو گھر سے اہم شواہد بھی ملے ہیں۔

تفتیشی حکام کے طمابق اداکارہ کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بل اور گھر کے کرائے کی مئی 2024 تک کی سلپ ملی ہے جبکہ اداکارہ کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی، جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے، جس کمرے میں لاش تھی وہاں بالکونی کا دروزاہ کھلا ہوا تھا۔

پولیس حکام بتانا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی، پڑوسیوں کو دسمبر 2024 میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہوگا۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں