کومل میر کی شادی کروانے کی کوشش کررہی ہوں: یشما گل

اداکارہ یشما گل نے اپنی دوست اداکارہ کومل میر کی ذاتی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

یشما گل نے ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

شو کے دوران کومل میر کی بھی انٹری ہوئی جس پر میزبان نے مزاحیہ گفتگو کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ اس کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ کومل میر آج کل میری ایک دوست ہیں، ان کے بہت رشتے آرہے ہیں، یہ وہ اداکارہ ہیں جن کی گھروں میں کافی ڈیمانڈ ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ کومل میر کو اپنے گھروں کا تاج بنانا چاہتے ہیں، کومل میر کے رشتے آرہے ہیں، اسے شکر کرنا چاہیے اور میں اس کی شادی کروانے کی کوشش کررہی ہوں۔

میزبان کی جانب سے یشما گل سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ابھی سنگل ہیں لیکن شادی کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Related posts

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہرۂ آفاق فلم ’’میں ہوں نا‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہیں فلم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا۔

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات