ماہم عامر کی جانب سے نامور اداکار کو بھری محفل میں زوردار تھپڑ مارے جانیکا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو بھرے مجمعے میں تھپڑ مارا تھا۔

محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

سینئر اداکار نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ اس انڈسٹری میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں تو انہیں یہ انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے اس طرح صرف تنقید کرنے سے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اسی انڈسٹری میں اداکارہ ماہم عامر جیسے لوگ بھی موجود ہیں، وہ بچی بہت ذہین ہے، ایک نامور اداکار نے اس سے نامناسب بات کی جس پر اسے ماہم کی طرف سے تھپڑ کھانا پڑا۔

اُنہوں نے کہا ’میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن بہت مشہور اداکاروں کو بھی نامناسب حرکتیں کرنے پر بھرے مجمعے میں تھپڑ پڑے‘۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو پھر وہ اسے ہنس کے نظر انداز نہیں کرتا بلکہ تھپڑ مار دیتا ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں