فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ ریلیز کیلئے تیار

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ بلآخر ریلیز کیلئے تیار ہوگئی۔

فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے۔

 تاہم ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی  ہے جس کے بعد اداکار فواد خان کی فلم بھی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد کی فلم ریلیز کیلئے تیار ہے اور اسے بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں رواں ماہ 29 اگست کو ریلیز کیا جائے گا، اس فلم میں فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور نظر آئیں گی۔

اس سے قبل اس فلم کا پہلا گانا بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے