عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں: نیب ذرائع

اسلام آباد: نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق  عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اراضی اور 248 کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے۔

اس کے علاوہ 3 کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے، زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ