ایوارڈز خریدے جاتے ہیں پیسے ہونگے تو میں بھی خرید لوں گی: اریبہ حبیب کا انکشاف

پاکستانی ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں لیکن میرے نزدیک کسی بھی اداکار کا بینک اکاؤنٹ ہی اس کا اصل ایوارڈ ہے۔

اداکارہ  اریبہ حبیب نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایوارڈ سے متعلق کیے گئے سوال پر اپنی رائے کاکھل کر اظہار کیا۔

ایوارڈ سے متعلق سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ’ ماڈلنگ کے وقت پر میں ایوارڈز کو ترجیح دیتی تھی لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈ معنی نہیں رکھتے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک ایوارڈ کچھ نہیں ہوتا، اصل ایوارڈ آپ کا بینک اکاؤنٹ ہے، دوسرا آپ کے سیٹ چھوڑدینے کے بعد  آپ کیلئے کی جانے والی بات  ہی درا اصل آپ کا ایوارڈ ہے ‘۔

اریبہ حبیب کے مطابق ’ہمارے پاس بہت سے سینئر اداکار ایسے بھی ہیں جن کی گھر کی شیلفس ایوارڈز سے بھری پڑی ہیں لیکن ان کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں، ایسے اداکاروں کی کہانی سن کر مجھے رونا آجاتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے ایوارڈ  چاہیے ہوگا اور میرے پاس جب بھی اضافی پیسے ہوں گے میں لے لوں گی’ ۔

دوران گفتگو اداکارہ نے ہنستے ہوئے ذو معنی لہجہ اختیار کرتے ہوئے مزید کہا  کہ’ جگہ جگہ ایوارڈز ملتے ہیں کہیں سے بھی خرید لوں گی لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے ‘ ۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں