بالی وڈ اداکار دھرمیندر طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل، وینٹی لیٹر پر ہونے کی رپورٹس

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

89 سالہ دھرمیندر گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے، اور آج صبح حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح سے اسپتال میں ان کے اہلِ خانہ کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاہم تاحال نہ خاندان کی جانب سے اور نہ اسپتال کی طرف سے دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کو رواں ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، جبکہ اسی سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی کی گئی تھی۔

دھرمیندر بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے متعدد سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کر کے کئی دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں