ہم میں سے کسی کو خطرہ نہیں، گارڈز نہیں رکھوں گا: سیف علی خان

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے حملے کے باوجود سکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔

گزشتہ ماہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا تاہم اس دوران وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔

ڈکیتی کی واردات کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ بالی وڈ اداکار رونت رائے کی سکیورٹی ایجنسی سیف علی خان کے گھر کو سکیورٹی فراہم کرے گی جس کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں جب کہ رونت رائے کو سیف کے باندرہ گھر کے باہر پولیس اہلکاروں سے بات کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے اب سیف علی خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران زیادہ سکیورٹی نہ رکھنے کی وجہ بتائی۔

اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی سکیورٹی پر یقین نہیں کیا، میں کبھی بھی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا اور میں اب بھی نہیں چلوں گا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مجھ پر حملہ ہے، کسی بھی خطرے میں نہیں ہوں، ہم میں سے کسی کو بھی کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، یہ ایک غلطی ہے جو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کرنے والا بنگلادیشی شہری ہے اور قومی سطح پر کبڈی کا کھلاڑی ہے جو اس وقت پولیس کی حراست میں موجود ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں