ممبئی: بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رکھی کی ذاتی زندگی سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی تھیں، تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کرکے ان خبروں پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے پیر کی رات بادشاہ اور ایشا رکھی کی جانب سے طلاق کی تصدیق کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اس کے بعد ایشا رکھی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نئی اسٹوری نے ایک مرتبہ پھر دونوں کے تعلق اور علیحدگی سے متعلق بحث کو جنم دے دیا۔
ایشا رکھی نے اپنی سوشل میڈیا اسٹوری میں لکھا کہ "میری شادی کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، سامنے آنے والی خبروں کو سننا اور پڑھنا حیران کن ہے۔”
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ایشا رکھی نے براہِ راست ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی، جبکہ کچھ افراد ان کے بیان کو ذاتی زندگی سے متعلق خبروں پر ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
بادشاہ اور ایشا رکھی کی ذاتی زندگی اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دونوں کے تعلقات سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی ان کی زندگی کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
حالیہ بیان میں ایشا رکھی نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر حیرت کا اظہار کیا ہے، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں علیحدگی یا طلاق کے معاملے پر مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔
دوسری جانب بادشاہ کی جانب سے اس تازہ بیان پر تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے آنے کی اطلاع نہیں ہے۔ دونوں کے درمیان تعلق کی موجودہ صورتحال سے متعلق حتمی تصویر ان کے آئندہ بیانات یا کسی باضابطہ وضاحت کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔
بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں
1