مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قانونی تنازع میں نیا موڑ آگیا ہے، جہاں ثاقب چدھڑ نے اپنے پہلے تفصیلی انٹرویو میں اداکارہ اور ان کی بہن رمشا اقبال سے متعلق متعدد دعوے اور الزامات سامنے رکھ دیے ہیں۔
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال سے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ خود انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے کر گئے تھے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا پہنچنے کے بعد انہوں نے رمشا اقبال کو اپنی سکیورٹی کمپنی میں ملازمت بھی فراہم کی۔
رکن صوبائی اسمبلی کے مطابق آسٹریلیا میں ان کے کاروباری پارٹنر کے خلاف رمشا اقبال کی جانب سے مبینہ ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا گیا اور اس میں ایک ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ثاقب چدھڑ کا دعویٰ ہے کہ بعد ازاں یہ معاملہ مبینہ طور پر ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر میں طے پایا، جس کے بعد رمشا اقبال یہ رقم پاکستان لے کر آئیں۔
ثاقب چدھڑ نے الزام عائد کیا کہ بعد میں مومنہ اقبال اور ان کی بہن نے ان کے خلاف بھی اسی نوعیت کا طرزِ عمل اختیار کرنے کی کوشش کی۔
اپنے انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی مختلف دعوے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ اس بات سے واقف تھیں کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اس کے باوجود مومنہ اقبال ان کی دوسری بیوی بننے پر آمادہ تھیں۔
ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ انہیں مومنہ اقبال کی 2018 میں ہونے والی شادی اور بعد میں طلاق کے بارے میں ابتدا میں علم نہیں تھا، تاہم بعد میں انہیں اس شادی کا علم ہوا اور وہ اداکارہ کے پہلے شوہر سے متعلق بھی جانتے ہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی نے مالی معاملات سے متعلق بھی اہم دعویٰ کیا۔ ان کے مطابق مومنہ اقبال کے وکیل نے ان سے رابطہ کرکے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے یہ رقم دینے سے انکار کیا تو انہیں مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے میں معاملہ ختم کرنے کی پیشکش کی گئی، جبکہ مومنہ اقبال کی جانب سے 11 کروڑ روپے میں معاملہ طے کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی۔
ثاقب چدھڑ نے اپنے مؤقف کی تائید میں مومنہ اقبال کے وکیل سے ملاقات سے متعلق بعض شواہد اور ایک مبینہ صلح نامہ بھی پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب یہ تنازع اس وقت نمایاں ہوا تھا جب مومنہ اقبال نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں اس معاملے میں ثاقب چدھڑ کا نام سامنے آیا۔
اداکارہ کی جانب سے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تک بھی پہنچایا گیا، جبکہ ثاقب چدھڑ نے بھی حکام کے سامنے اپنا مؤقف پیش کیا۔
یوں دونوں فریقوں کے درمیان جاری تنازع میں ایک بار پھر شدت دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم ثاقب چدھڑ کی جانب سے مومنہ اقبال اور ان کی بہن سے متعلق کیے گئے دعوے ان کا مؤقف ہیں، ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی، جبکہ مومنہ اقبال یا ان کی بہن کی جانب سے ان تازہ دعوؤں پر ردعمل سامنے آنا باقی ہے۔

Related posts

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں

اداکاری کیلئے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر کرینہ کپور کو آج بھی افسوس، بیٹوں کیلئے اہم نصیحت بھی کردی