دیپیکا ‘بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک’ کہنے پر خفا ہوگئیں

معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون ‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک’ کہنے پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کو ‘بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک‘ کہہ کر پکارا گیا جو دیپیکا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جہاں ہمیں اس طرح سے بات کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں سے ہوں۔

اس کے بعد اداکارہ نے اپنا انٹرویو جاری رکھتے ہوئے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک ایتھلیٹ فیملی میں بڑی ہوئی ہیں، جہاں انہیں فلمیں دیکھنے کا کم موقع ملا، لیکن کچھ فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے اثر رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں سنیما میں فلمیں دیکھنے جاتی تھی تو خواتین سے بہت متاثر ہوتی تھی اور مجھے بچپن میں ہی اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ اداکاری ہی میرا شوق ہے۔

Related posts

مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں، کینسر انتہائی خوفناک احساس تھا: منیشا کوئرالا

کرتارپور راہداری گئے تو پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی محبت کا اظہار کیا: سنی دیول

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن