نادیہ حسین کا شوہر کی گرفتاری سے متعلق بیان سامنے آگیا

ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کی گرفتاری کے بعد بلآخر خاموشی توڑ دی۔

نادیہ حسین نے 12 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو بیان شیئر کیے اور ساتھ ہی ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے شخص کی چیٹس اور آڈیو بھی لیک کردیں۔

فراڈ کرنے والے مذکور شخص کی جانب سے اداکارہ سے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی گئی تھی۔

نادیہ حسین نے دعویٰ کیا  کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی ہے۔

اسکرین شاٹس کے مطابق فراڈ کال کرنے والے کا نادیہ حسین سے کہنا تھا کہ آپ کے شوہر عاطف محمد خان نے تمام معاملات طے پاگئے ہیں، آپ رقم منتقل کردیں، کال کرنے والے نے نادیہ حسین کو ڈرانے کی کوشش کی بھی کی اور کالر نے نادیہ سے یہ بھی کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے۔

نادیہ کا شوہر کی گرفتاری سے متعلق بیان

نادیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ‘آپ لوگوں میں سے بہت سے افراد ایف آئی اے کی جانب سے فراڈ کیس میں میرے شوہر کی گرفتاری پر میرے ردعمل کا انتظار کررہے تھے’۔

انہوں نے کہا ‘یہ سچ ہے کہ فی الحال میرے شوہر ایف آئی اے کی حراست میں ہیں لیکن صرف تفتیش کے لیے، اگر کیس کی بات کروں تو کیا سکیورٹی والے سورہے تھے کہ ان کی ناک کے نیچے اتنا بڑا فراڈ ہوگیا؟’

ماڈل نے کہا ‘اب اس کے اندر میرے شوہر کا کتنا ہاتھ ہے، ہے بھی یا نہیں، اس کا فیصلہ یقیناً وقت اور عدالت کرے گی، میں اپنے وکلا کی وجہ سے خاموش ہوں، میرے شوہر حراست میں ہیں لیکن انتہائی پرسکون ہیں، ایف آئی اے ان کا خیال رکھ رہا ہے اور وہ خیریت سے وہاں ہیں’۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں