نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کس نے کال کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

راچی: اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے افسر بن کر کال کرنے والے جعل ساز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نادیہ حسین کو کال کرنے والےکا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔

ذرائع کے مطابق اسی نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا جب کہ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کردیا۔

چند روز قبل نادیہ حسین نے سوشل میڈيا کے ذریعے الزام لگایا تھا کہ اُن سے ایف آئی اے حکام نے اُن کے شوہر کے کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے۔

صورتحال کلیئر ہونے پر جیو نیوز سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا تھا کہ کسی شخص نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر انہيں فون کیا اور 50 لاکھ روپے مانگے، انکار پر دھمکیاں دیں اور فون بند کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا  انہوں نے اس فون کال کی ایف آئی آر درج نہيں کرائی لیکن ایف آئی اے میں شکایت ضرور درج کرائی ہے۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں