بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں: حرامانی

اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر اداکارہ حرامانی  کی نجی میڈیا کو دیے گئے ایک  انٹرویو کی  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس  میں انہیں دیگر دلچسپ موضوعات سمیت  کھانوں کے حوالے سے اپنی پسند اور ناپسند پر بھی بات کرتے دیکھا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے بتایا کہ’میں بریانی میں زردہ ملاکر کھاتی ہوں، یہی نہیں میں بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر بھی کھاتی ہوں‘ ۔

حرامانی کی بات پر میزبان نےحیران ہو کر ان سے سوال کیا کہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر  کون کھاتا ہے، آپ ایسا کیوں کرتی ہیں؟

اس پر اداکارہ نے بتایا کہ  میں ایسی ہی ہوں، مانی بھی مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں اور جب میں بریانی میں ملی فروٹ چاٹ کی پیشکش انہیں کرتی ہوں  وہ بھی چڑ کر کہتے ہیں تم یہ پیشکش مجھے  کیوں کرتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے اور شاید اس لیے بھی میں ایسا کرتی ہوں‘۔

اداکارہ کی ویڈیو پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین  حیرانی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان کی اس بات کو ان کی معصومیت کہہ کر ان کی تعریف کررہے ہیں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں