امریکا تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے: چین

بیجنگ: چین نے ٹیرف  معاملے پر امریکا کو بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  امریکا کو چین کے خلاف تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل طور پر ختم اور مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ یکطرفہ ٹیرف میں اضافہ امریکا نے شروع کیا، اگر وہ واقعی مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو بین الاقوامی برادری اور ملکی اسٹیک ہولڈرز کی بات پر دھیان دیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اور چینی حکام کے درمیان روزانہ بات چیت کے بیان کی تردید کی کہا ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے مذاکرات نہیں کیے۔

واضح رہےگزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی کم ہوسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے، چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کےعمل پر ہو گا۔

Related posts

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہرۂ آفاق فلم ’’میں ہوں نا‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم بعد میں انہیں فلم کا حصہ بننے سے روک دیا گیا۔

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات