بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرچکے ہیں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔

حال ہی میں فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک انٹرویو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی عمر کا تذکرہ کیا اور اس کے علاوہ کئی زائد العمر اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرنے پر بھی بات چیت کی۔

فیصل رحمان نے بتایا کہ میں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا، قسمت نے ساتھ دیا اور جوانی میں ہی اسٹار بنادیا، بہت ساری اداکاراؤں کے ساتھ ہیرو آیا، اب ان سے ملتا ہوں تو ان سے کم عمر لگتا ہوں لیکن کبھی کسی نے مذاق میں بھی اپنا بیٹا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ شبنم کے ساتھ کام کرتے وقت یا ملتے وقت ایسا ضرور محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میں ان کا بیٹا ہوں۔

شبنم کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں: اداکار کی گفتگو

شبنم سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر اداکار نے مزید کہا کہ  اداکارہ شبنم کے ساتھ کام کرنے میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ مجھ سے بڑی عمر کی تھیں اور ان کے ساتھ فلم میں رومانس کرنا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچپن میں قائداعظم سے بھی مل چکا ہوں، اب لوگ خود میری عمر کا اندازہ لگا لیں۔

فیصل کی اس بات پر میزبان نے کہا کیا وہ 80 سال کے ہیں، اس پر اداکار نے کہا کہ اس سے کم عمر ہوں۔

فیصل رحمان نے مزید بتایا کہ جب میں قائد اعظم سے ملے، تب 2 سال سے بڑا تھا، مجھے بانی پاکستان سے ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں لیکن خواب کی طرح یاد ہے کہ محمد علی جناح سے ملا تھا۔

فیصل رحمان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

شادی سے متعلق سوال پر اداکار نے کہا کہ مجھے شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں، آج تک کسی سہارے کی ضرورت نہیں پڑی اور خواہش ہے کہ آگے بھی کسی کے سہارے کی ضرورت نہ پڑے، میں آزاد پسند انسان تھا جس وجہ سے شادی نہیں کی، ایسا نہیں ہے کہ محبت میں دھوکا ملا تو شادی سے دل اٹھ گیا۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو ہوا تھا۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں