جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں: پاکستانی فنکار

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی فنکار بھی سامنے آگئے۔

پاکستانی فنکاروں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان جارحیت میں پہل نہیں کرے گا لیکن جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

فنکاورں نے مزید کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاک بھارت کشیدگی

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و اسپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیے ہیں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں