اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔

ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے  ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔

ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچن سے دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے، اولاد نہیں ہے، شادی میں سب خواتین کو اپنی عزت نفس اور خوابوں پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے لیکن میں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایسا نہیں کیا، میں شروع سے ہی خوش قسمت رہی ہوں، یہاں تک کہ علیحدگی بھی خوش اسلوبی سے ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمارا 35 سال کا ساتھ ہے اور ہم نے ایک ساتھ اپنا وقت گزارا۔

انڈسٹری میں فیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے کبھی بھی فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں رہی، میں ایوارڈ شوز میں بھی اپنے پرانے کپڑے اور امی کی ساڑھیاں پہن جاتی تھی، پرانے وقتوں کے ڈراموں میں اداکارائیں سادہ ہوتی تھیں۔

Related posts

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا

بھارتی گلوکار اور ریپر Badshah کی اہلیہ، اداکارہ Esha Rakhi کی ایک اور مبہم سوشل میڈیا پوسٹ