مالی مشکلات سے دوچار ماضی کے معروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگ گئی

پاکستانی فلموں کے لیے یادگار گیت گانے والے ماضی کے معروف پلے بیک گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ماضی کے مایاناز گلوکار سلیم شہزاد نے پاکستانی فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے 2 ہزارسے زائد گیت گائے۔

ان کی آواز نے فلم "ہیرا اور پتھر”، "تلاش”، "سوغات”، "غریبوں کا بادشاہ” اور "آوارہ جیسی 80 مشہور فلموں کو یادگار گیت دیے لیکن ماضی کی رومانوی آواز اب بہت نحیف ہوچکی ہے، بدقسمتی سے  آنکھوں کے غلط آپریشن نے ان کی بینائی بھی چھین لی ہے۔

گزشتہ دنوں ان کے گھر میں آگ لگنے سے قیمتی البمز، سی ڈیز اور کیسٹس جل کر خاک ہو گئے اور اس حادثے نے ان کی زندگی کے یادگار لمحات کو بھی چھین لیا ہے۔

سلیم شہزاد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ انتہائی دل شکستہ ہوکر حکومت سندھ اور گورنر سندھ سے داد رسی کی اپیل کررہے ہیں تاکہ عمر کے آخری حصے میں وہ در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں۔

Related posts

مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں، کینسر انتہائی خوفناک احساس تھا: منیشا کوئرالا

کرتارپور راہداری گئے تو پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی محبت کا اظہار کیا: سنی دیول

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن