اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں ہے۔

غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرئیر سمیت شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کیلئے اپنے والدین کو کیسے منایا؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہےکہ اداکاری میں کوئی کرئیر نہیں ہے، ایک وقت تک کیلئے ہے جیسے اسپورٹس یا دوسری فیلڈ میں ہوتا ہے، ایک ٹائم کے بعد آپ ختم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شوق کی حد تک ٹھیک ہے لیکن میں کسی کو کرئیر کے طور پر اداکاری کرنے کا مشورہ نہیں دوں گی۔

Related posts

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی کینیڈا میں ہنی مون کی تصاویر وائرل

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع