طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔

ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو  مداح کو اسٹیج پر بلانے کا کہا  اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکی۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران آرٹسٹ پر چیزیں پھینکنا نہ صرف بےعزتی کی بات ہے بلکہ یہ غیر انسانی فعال ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ آرٹ کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور احترام کی پیشکش نہیں کرسکتے، کسی بھی آرٹسٹ کو ایسے ماحول میں پرفارم نہیں کرنا چاہیے جہاں خطرہ ہو اور عزت نہ دی جائے۔

فوٹو سوشل میڈیا

انہوں نے لکھا کہ گلوکار طلحہ انجم اسٹیج پر جچتا ہے نہ کہ میدان جنگ میں، ہجوم کو ذمہ دار رکھیں فنکار کو نہیں، اگر ہم اپنے  آرٹسٹ کو محفوظ نہیں بنائیں گے تو ہم اس کے مستحق نہیں۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ طلحہ انجم ایک آرٹسٹ ہے نہ کہ کوئی ٹارگٹ، ایک مشہور شخصیت کو کچھ عزت دو۔

Related posts

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا