پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر سامنے آگئیں

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے بیٹر حسن نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

حسن نواز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں اپنی دلہن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی ہے جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ 

سامنے آنے والی شادی  کی تصاویر غالباً مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات کی ہیں جس میں دولہا نے آف وائٹ کوٹ اور دھانی رنگ کا کرتا شلوار  زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ  دلہن کو روایتی سرخ رنگ کے لہنگے اور مہندی میں دھانی رنگ کے لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب میں دلہن نے منٹ گرین تنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حسن نواز نے کچھ عرصہ قبل ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا