نادیہ خان نے ہانیہ عامر سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان نے سپر اسٹار ہانیہ عامر سے متعلق اپنے مؤقف پر یوٹرن لے لیا۔

میزبان نادیہ خان کے شو کا ایک کلپ بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہانیہ کو سراہ رہی ہیں،  انہوں نے حیرت انگیز طور پر اپنے مؤقف کے برعکس بھارتی فلم انڈسٹری میں زبردست انٹری دینے پر ہانیہ عامر کی تعریف کی۔

نادیہ خان نے کہا کہ ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم کے بارے میں پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ ہانیہ کو فلم سے نکال کر ان کی جگہ کسی اور بھارتی اداکار کو کاسٹ کرکے فلم کو دوبارہ عکسبند کیا جائے گا لیکن اب اس طرح کی تمام تر افواہیں دم توڑ چکی ہیں کیونکہ فلم کا ٹریلر ہانیہ عامر کی موجودگی کے ساتھ ریلیز ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فلم بنانے والے اور اس میں کام کرنے والے سب اداکار سکھ ہیں جو کسی سے نہیں ڈرتے اور میں ان کی حکمت عملی کی تعریف کرتی ہوں کہ وہ خاموش رہے، قیاس آرائیوں کا جواب نہیں دیا اور لوگوں کو اس بات پر یقین کرنے دیا کہ ہانیہ عامر کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ بھی خاموش رہے اور اب جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے تو ہر جگہ ہانیہ عامر نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نادیہ خان پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور انہیں ماضی میں دیا گیا ان کا بیان یاد کروایا جارہا ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

یاد رہے کہ نادیہ خان نے فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے سے پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہانیہ عامر بھارت پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

Related posts

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن

کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج کے بعد بھارتی جین زی (Gen Z) نسل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں “جنریشن گٹر” قرار دے

عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے اور ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا