چین کے زرمبادلہ ذخائر 33 کھرب 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

بیجنگ: جون کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33 کھرب 17 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ 

خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) نے چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جون 2025 کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.3174 ٹریلین امریکی ڈالر تک جا پہنچے ہیں جو مئی کے اختتام سے 32.2 ارب ڈالر یا 0.98 فیصد اضافہ ہے۔

جون میں بڑی معیشتوں کی میکرو پالیسیوں، معاشی ترقی کے امکانات اور دیگر عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ 

چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق چین کی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے جو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہے۔

Related posts

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ: بھارتی کسان تنظیموں کا ملک گیر احتجاج اور 12 فروری کی ہڑتال کا اعلان

مغربی کنارے کی صورتحال پر عالمی ردعمل تیز، امریکا، برطانیہ اور مسلم ممالک کے بیانات سامنے آگئے

پاک بھارت میچ پر ڈیڈ لاک ختم، بی سی سی آئی نائب صدر راجیو شکلا نے مذاکراتی عمل کو آئی سی سی کی بڑی کامیابی قرار دے دیا