تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا

بینکاک: کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا۔

تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر اپیچارٹ ساپراسیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی سرحدی جھڑپوں پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی کشیدگی میں اب تک 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کشیدگی کے باعث تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے تقریباً ایک لاکھ لوگ محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر گئے ہیں جبکہ کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا