ٹرمپ کا بھارت کو ایک اور جھٹکا، خالصتان تحریک کے حامی گرپتونت سنگھ کو خط لکھ دیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت کو   عالمی سطح پر  ایک بار  پھر  سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو سفارتی محاذ پر ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں امریکی شہریوں کے حقوق اور  سلامتی کے لیے لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں واضح کیاکہ میں اپنے شہریوں، اپنی قوم اور  اقدار کو سب سے پہلے رکھتا ہوں، جب امریکا محفوظ ہوگا، تبھی دنیا بھی محفوظ ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ارسال کردہ خط اپنی ایکس پوسٹ میں شیئر کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 17 اگست کو  واشنگٹن میں خالصتان تحریک کا ریفرنڈم ہونا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ نے سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو  امریکا میں قتل کرنےکی کوشش کی تھی۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کیا تھا جس کے بعد قتل کی سازش میں ملوث  ‘را’ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو گرفتار کیا گیا تھا، نکھل گپتا پر امریکا میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور