اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک

اٹلی کے جزیرے لمپیڈوزا کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی جزیرے لمپیڈوزا کے قریب الٹ گئی جس میں 90 سے زائد افراد سفر کر رہے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے 60 افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے جن میں 56 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں سوار افراد نے لیبیا سے سفر  کا آغاز کیا تھا تاہم ان کا تعلق کن کن ممالک سے تھا اس بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہے۔ 

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور