بشریٰ بی بی کی ہدایت: عمران خان جیل میں حکیمی ادویات بھی استعمال کرنے لگے

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف(  پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان جیل میں دیسی ادویات بھی استعمال کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان نے چیک اپ کرنے والی پمز کی میڈیکل ٹیم کو آگاہ کیا کہ دو روز پہلے ان کے پیٹ میں درد ہوا اور کچھ روز سے انہیں قبض کی بھی شکایت تھی۔

جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی تجویز کردہ قُرصِ ملین دیسی دوا استعمال کی جس سے انہیں بے حد افاقہ ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان  خود کو فٹ رکھنے اور اسٹمنا بڑھانے کے لیے ایک ہربل میڈیسن  GINKO BILOBA  بھی استعمال کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی دیسی ادویات کے بارے میں ان کی رہنمائی کرتی رہتی ہیں جو خاصی مفید ہوتی ہیں۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا