اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 4 افراد جاں بحق، 67 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں  میں 4 افراد جاں بحق  اور 67  زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صنعا  میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل اور ایندھن کے گودام اور پاوراسٹیشن پر بمباری کی۔

حوثیوں کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں 4 افراد جاں بحق  اور 67  زخمی ہوئے۔ 

 اسرائیلی فوج نے  اپنے بیان میں کہا کہ اس نے صنعا میں صدارتی محل والے فوجی کمپاؤنڈ، 2 بجلی گھروں اور ایک فیول ڈپو کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملےحوثیوں کی جانب سے اسرائیل اور اس کے شہریوں پر بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔

یاد رہے کہ2  روز قبل یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ ہوا تھا جسے اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا