امریکی صدر کی بے رخی، بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے بہتر تعلقات کیلئے لابنگ فرم کی خدمات لے لیں

واشنگٹن: بھارت نے امریکی صدر کی بے رخی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی بلوم برگ کے مطابق امریکا سے ناخوشگوار تعلقات اور 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت نے ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات کی بہتری کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود بھارتی سفارت خانے نے ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعلقات رکھنے والی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جو ماضی میں بھی امریکا کی طرف سے نشانہ بنائے جانے والے غیر ملکی اداروں کے لیے بھی لابنگ کرتی رہی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے اس حوالے سے 18 اگست کو ایک معاہدہ کیا جس کے تحت حکومتی تعلقات، میڈیا تعلقات اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے بدلے بھارتی سفارتخانہ لابنگ فرم  Mercury Public Affairs LLC کو ماہانہ  75 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد کردیا تھا جب کہ ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک بھارت جنگ میں اپنے کردار کا ذکر کرتے رہتے ہیں جس سے بھارت انکاری ہے۔

Related posts

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو ایک مرتبہ پھر سخت پیغام دے دیا