روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے: یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے  صدر زیلنسکی نے کہا ہے حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ روس کو سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر  نے ایک بیان میں کہا کہ روسی دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روسی حملےمیں8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کیف پر حملے سے ظاہر  ہے کہ روس کو حقیقی سفارت کاری میں دلچسپی نہیں، روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدرنے روس پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے ڈرون فورسزکےکمانڈرنے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات روس میں 2 آئل ریفائنریز کونشانہ بنایاہے۔ 

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور