اسرائیل کا دوحا پر فضائی حملہ، قطری ایف 15 جنگی جہاز فضا میں گھومنے لگے

اسرائیل کے دوحا پر فضائی حملے کے بعد قطری ایف 15 جنگی جہاز فضا میں گھومنے لگے۔

اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ کی شہادت سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوحا میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔

حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے۔

اسرائیلی حملے کے بعد قطری ایف 15 جنگی جہاز فضا میں گھومنے لگے۔

— فوٹو: فلائٹ ریڈار

Related posts

مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا، حتمی فیصلہ آئینی و قانونی جائزے سے مشروط

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان  اہم ملاقات

ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 6 اہم شرائط رکھ دی