قطرپر حملے کا فیصلہ کس کا تھا؟ امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  قطرپر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطرپریکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصدکو آگے نہیں بڑھاتی، قطرپرحملے کافیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے  کہ  امریکی وزیر خا رجہ مارکوروبیوکو قطر کےساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کوحتمی شکل دینے کا کہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق  قطرایک خودمختارملک اورامریکا کا قریبی اتحادی ہے، قطرہمارے ساتھ مل کربہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا۔

امریکا کا قطری حکام کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ، قطر کی تردید

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے قطری حکام کو  دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا تھا تاہم قطری حکام نے اس کی تردید کی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وائٹ ہاؤس کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ قطر کو حملے کی پیشگی اطلاع دیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے موصول ہونے والی فون کال اسرائیلی حملے کی نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کے دوران کی گئی تھی۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور