ٹرمپ کی نیتن یاہو سے گفتگو، قطر پر حملے کو غیر دانشمندانہ قرار دیدیا

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر گفتگو کی اور  ناراضی کا اظہار کیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے قطر میں اسرائیلی حملے کا نیتن یاہو کا فیصلہ غیر دانشمندانہ قرار دیا۔ 

اخبار کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ نے منگل کو نیتن یاہو سے دوبارہ گفتگو کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہوسے پوچھا کہ کیا حملہ کامیاب رہا؟

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا  تھا انھیں ایک موقع ملا تھا اسی لیے کارروائی کی۔

Related posts

اقوام متحدہ کی رپورٹ: القاعدہ کے پاکستان مخالف عسکریت پسند گروہوں سے روابط میں اضافہ

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ