جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لندن: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ، معروف برطانوی سماجی شخصیت لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ ان کے چھ بچے تھے، جن میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل ہیں، جو برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی رہ چکے ہیں۔

لیڈی اینابیل کی زندگی دکھ اور کامیابیوں کا ایک منفرد امتزاج رہی۔ ان کے ایک بیٹے کا مغربی افریقہ میں انتقال ہوا، جبکہ دوسرا بیٹا شیر کے حملے میں جاں بحق ہوا۔

رپورٹس کے مطابق، لیڈی اینابیل کے شوہر سر جیمز گولڈ اسمتھ نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب “Annabel’s” کا نام رکھا تھا، جو برطانیہ کا ایک معروف اور شاہی خاندان میں مقبول کلب سمجھا جاتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ لیڈی اینابیل نے صرف 15 سال کی عمر میں “لیڈی” کا خطاب حاصل کر لیا تھا۔ ان کی پہلی شادی مارک برلے سے ہوئی جو 21 برس تک قائم رہی، بعدازاں انہوں نے 1978 میں سر جیمز گولڈ اسمتھ سے دوسری شادی کی۔

ان کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کو بعد ازاں لارڈ کا درجہ دیا گیا۔ وہ 2016 کے لندن میئر کے انتخاب میں صادق خان کے خلاف امیدوار بھی رہے تھے۔

واضح رہے کہ لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان بعد ازاں طلاق ہو گئی۔

لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر برطانوی سماجی اور سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور