چین نے امریکا کے لیے نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عارضی طور پر معطل کر دی

بیجنگ: چین نے امریکا کے لیے نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی کو جزوی طور پر معطل کر دیا ہے، جو آج سے مؤثر ہوگی اور ایک سال تک برقرار رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی تنازعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے اعلان کے مطابق، نایاب معدنیات سمیت دیگر اہم معدنیات کی برآمد کے لیے عام اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز کی دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر عائد پابندی کو معطل کیا گیا ہے۔ تاہم، تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں کی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان اقتصادی کشیدگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی منڈی نایاب دھاتوں اور بیٹری کے مواد پر انحصار کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور