ایمریٹس 15 نومبر سے دبئی-دمشق روٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرے گا

دبئی: ایئرلائن ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 نومبر 2025 سے دبئی اور دمشق کے درمیان اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دے گا۔

ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ معمول کے آپریشنل جائزے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ کمپنی اپنی طویل مدتی کاروباری حکمت عملی کے مطابق بیڑے کے استعمال کو بہتر بنا سکے۔

معطل کی جانے والی پروازیں
• دبئی سے دمشق کے لیے: EK913
• دمشق سے دبئی کے لیے: EK914

یہ سروسز اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی۔

امریکی مسافروں کے لیے ایئرلائن کی ہدایات

ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے طے شدہ فلائٹس کے لیے کم از کم 4 گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچیں۔

ترجمان نے بتایا کہ:

“سیکیورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع اور امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔ لہٰذا تمام امریکی گیٹ ویز سے روانہ ہونے والے مسافر اپنی فلائٹس سے کم از کم چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پہنچیں۔”

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں آپریشنل دباؤ کے باعث مسافروں کو زیادہ وقت درکار ہو رہا ہے، اور ایئر لائن نے اپنی سروس کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے یہ پیشگی انتباہ جاری کیا ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور