بھارتی سکھ خاتون سربجیت کور نے پاکستان میں اسلام قبول کر کے شادی کرلی

لاہور: پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آئے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔

اسلامی نام اور نکاح کی تفصیلات

خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے۔ نکاح نامے کے مطابق، 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا بھی کر دیا گیا ہے۔

یاترا کے دوران پاکستان میں قیام

سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان پہنچی تھیں، لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں وہ شامل نہیں تھیں۔ اسی دن ان کا ویزہ بھی ختم ہو گیا تھا، جس کے باعث انہیں ابتدا میں لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تھی۔

بعد ازاں معلوم ہوا کہ سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔

Related posts

دورۂ چین کے دوران امریکی وفد نے سخت سائبر سکیورٹی اقدامات اپناتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے دی گئی تمام اشیا چین میں ہی چھوڑ دیں

پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات تاحال ناکام نہیں ہوئے،عباس عراقچی

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، عالمی بحرانوں کے حل کیلئے سفارت کاری پر زور