دبئی ایئر شو میں حادثے کے بعد آرمینیا نے بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کی خریداری معطل کر دی

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ان طیاروں کی ممکنہ خریداری کا عمل معطل کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر بات چیت جاری تھی۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو یہ بھارتی ’’تیجس‘‘ کا پہلا بڑا ایکسپورٹ آرڈر ہوتا۔

اسرائیل کو بھی بھاری نقصان کا خدشہ

رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے معاہدہ روکنے کے باعث اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری نقصان ہوسکتا ہے، کیونکہ تیجس میں اسرائیل میں تیار کردہ ریڈار سمیت متعدد جدید آلات نصب کیے گئے ہیں، جن کی مالیت دسیوں ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

تیجس طیارہ دبئی میں گر کر تباہ ہوا

واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

حادثے کے بعد آرمینیا نے طیاروں کی خریداری کے خطرات کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے مذاکرات فی الحال روک دیے ہیں.

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور