روس کے صدر پیوٹن کا 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ، دفاعی تعاون پر بات چیت متوقع

نئی دہلی: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ماہ 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا اہم دورہ کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار نے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کے اس دورے میں کسی بڑے دفاعی معاہدے کا اعلان متوقع نہیں، تاہم بھارت روس کے ساتھ جاری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دے گا۔

راجیش کمار کے مطابق ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کے حوالے سے بھی کوئی بڑی پیشرفت کا امکان نہیں، لیکن بھارتی حکومت سسٹم کی ترسیل میں ہونے والی تاخیر پر روس سے وضاحت طلب کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں اضافی ایس-400 یونٹس کے ممکنہ آرڈر پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے، کیونکہ بھارت کی بنیادی توجہ روسی ہتھیاروں اور آلات کی ترسیل میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر ہے۔

بھارتی سیکرٹری دفاع نے مزید کہا کہ زیرالتوا دفاعی سپلائی کے لیے واضح ٹائم لائنز حاصل کرنا بھی اس دورے کے اہم نکات میں شامل ہوگا.

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور