سعودی عرب 2026-2027 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن منتخب

ریاض/لندن: سعودی عرب کو 2026-2027 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ لندن میں منعقد ہونے والے انتخابات میں سعودی عرب کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد مملکت دوبارہ عالمی سمندری تنظیم کی فیصلہ ساز کونسل کا حصہ بن گئی ہے۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سعودی وژن 2030 کے تحت سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ IMO کونسل میں سعودی عرب کی رکنیت عالمی برادری کے مملکت کی صلاحیتوں اور قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

صالح الجاسر نے مزید کہا کہ سعودی عرب آنے والے برسوں میں سمندری ٹرانسپورٹ، بندرگاہوں کی ترقی اور بحری تجارت کے مؤثر نظام کے لیے اپنا کردار مزید مضبوط کرے گا.

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور